ٹرک کی ٹکر،شریف پورہ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک

ٹرک کی ٹکر،شریف پورہ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک

  

لاہور(وقائع نگار)رنگ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 23سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 23سالہ شاہد شریف پورہ کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ گھر سے موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں نکلا کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -