سبزہ زار،کرکٹ میچ پر سٹہ میں ملوث6افراد اڈے سے گرفتار

سبزہ زار،کرکٹ میچ پر سٹہ میں ملوث6افراد اڈے سے گرفتار

  

لاہور(وقائع نگار)سبزہ زار پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کرکٹ میچ پر جوا کروانے والے چھ بکیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے رات گئے کرکٹ میچ پر جوا کروانے والے بکی حضر حیات اور وسیم شاہد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -