سروس کے12 سال مکمل ہونے پرتمام ریسکیوورکرز کو مبارکباد

سروس کے12 سال مکمل ہونے پرتمام ریسکیوورکرز کو مبارکباد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)میاں محسن رشید نے ریسکیو1122کی کامیاب ایمرجنسی سروس کے12 سال مکمل ہونے پرتمام ریسکیورز کو مبارکباد دی ،اس عرصہ میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے پنجاب کے تمام اضلاع سے 43لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)میاں محسن رشیداور ڈائریکٹرجنرل ایمرجنسی سروسزاکیڈمی (ریسکیو 1122)بریگیڈئیرریٹائرڈ امیرحمزہ نے ریسکیور ز کے نام خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ایمرجنسی سروس نے شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق فراہم کرتے ہوئے اُن میں احساسِ تحفظ پیداکیاہے۔دن ہو یا رات، آندھی ہو یاطوفان، زلزلہ ہو یاسیلاب ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ مصیبت کی ہرگھڑی میں متاثرین کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیاررہیں۔

مزید :

علاقائی -