ڈیرہ ،ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،ایک زخمی

ڈیرہ ،ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،ایک زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) حاجی مورا اور شالا شریف میں دو قتل کی وارداتیں،شاہ داؤ میں ایکسیڈنٹ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآکی حدود میں واقعہ علاقہ حاجی مورا میں بیس سالہ عامر عباس جو درزی کا کام کرتا تھا اور اپنی دوکان پر کام کیلئے گیا لیکن واپس نہ آیا ۔دوسرے دن زمینوں کو پانی لگانے والے شخص نے اس کی کھیتوں میں پڑی قتل شدہ نعش کا دیکھا اور گھر والوں کا اطلاع کی عامر عباس کا والد ٹیچر بتایا جاتا ہے تھانہ پروآ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں واقعہ علاقہ شالہ شریف میں اراضی کی نکاسی آب کے تنازعے پر چالیس سالہ ذولفقار علی ولد امام بخش قوم تریلی سکنہ شالہ شریف کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا گومل یونیورسٹی تھانہ میں مقبول کے بھائی سلطان محمود نے اس واقعہ کی دعوداری ہاشم عرف بشہ ولد رمضان قوم تریلی سکنہ شالہ شریف پر کی ہے ۔تیسرے واقعے میں شاہ داؤ پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبر 1460موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے سٹرک کنارے کھڑے چن شاہ سکنہ موسی کھر پر چڑھ گئی جس سے چن شاہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔اور موٹرسائیکل سوار لالی خان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -