پاک فوج دفاع اور علاقے میں امن کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار رہے، بریگیڈئیر عاطف منشاء

Oct 15, 2016


ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ پاکستان )اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر محمد عاطف منشاء نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر سول سوسائٹی،سول انتظامیہ، پولیس،میڈیا مبارک باد کی مستحق ہے پاک فوج عوام کا ادارہ ہے کسی بھی مدد کیلئے پاک فوج عوام کی ایک کال پر موجود ہے ہم سب کی مشترکہ کوششوں کا صلہ محرم کے پر امن اختتام کی کامیابی کی تکمیل سے ممکن ہوا ۔پاک فوج دفاع اور علاقے میں امن کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پرا من اختتام پر علماء کرام ،تھلہ متولیان ،شیعہ سنی اکابرین ،تاجران ،منتخب ممبران اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل ایک تقریب سے کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ کے علاوہ سابق ایم پی اے عبدالحلیم خان قصوریہ ،تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ ،علامہ رمضان توقیر ،محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ ،سہیل احمد اعظمی ،چوہدری ریاض ایڈوکیٹ ،سردار قیضار میانخیل ،قاری خلیل احمد سراج ،مولانا حماد اللہ فاروق ،چوہدری جمیل احمد ، اللہ بخش سپل سمیت دیگر موجود تھے ۔تمام شرکاء نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عاطف منشاء اورپاک فوج و پولیس کو زبردست خراج تحیسن پیش کیا اور پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈر محمد عاطف منشاء نے کہا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جو ملک دشمن عناصر کو چھبتا ہے تمام ادارے ملکر ملک کا دفاع کررہے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی اپنی جغرفیائی حیثیت ہے سی پیک جیسا اہم منصوبہ بھی اس علاقے سے گزررہا ہے ۔ جس سے نا صرف روز گار بلکہ خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ علماء کرام ، تھلہ متولیان ،شیعہ سنی اکابرین ، تاجران اور میڈیا محرم کے پر امن انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔ محرم کے پر امن اختتام پر افواج پاکستان ،پولیس ، سول انتظامیہ ، ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کو کریڈیٹ جاتا ہے ۔

مزیدخبریں