مردان، پولیس کا سرچ اینڈ لسٹرائیک آپریشن،22مشتبہ افراد گرفتار

مردان، پولیس کا سرچ اینڈ لسٹرائیک آپریشن،22مشتبہ افراد گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)تھانہ لوند خوڑکی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 22مشتبہ افرادگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا5غیر رجسٹرڈ کرایوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل ،ایس ایچ اولوند خوڑ احمدعلی خان،سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس نفری، آرآر ایف سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ لوندخوڑ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔22مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔80 مکانات چیک کئے گئے جبکہ5 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے۔ اس سرچ اپریشن کے دوران،1 پستول،1 شارٹ گن اورمتعدد عدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے موٹر کاریں، موٹر سائیکل اور مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا ۔10 افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 12افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -