رستم ،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

رستم ،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس نے اسلحہ سمگلرکو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کر لئے جو ضلع بونیر کو سمگل کر رہا تھا ۔ واقعات کے مطابق تھانہ رستم کے ایس ایچ او واحد علی خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کار آلٹو مہران نمبر 8451کے ذریعے بھاری مقدار میں ضلع بونیر کو اسلحہ سمگل ہو رہا ہے ایس ایچ او واحد علی نے اے ایس آئی شیخ ساجد زمان اور اے ایس آئی سعیداللہ خان کی نگرانی میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جو کہ ایک نے مردان روڈ نہر اپر سوات کے پل پر اوردوسری ٹیم نے بونیر روڈ پر شیرین آباد کے چوک پر ناکے لگائیں کہ اسی دوران موٹر کار مذکورہ جو حکم خان ولد حکیم خان سکنہ مچھی رستم چلا رہا تھا پل کے اوپر ناکہ بندی کرنیوالے پولیس نے روکھ کر تلاشی کے دوران موٹر کار کے حفیہ خانوں سے 300کارتوس ، دو پستول اور کچھ اسلحہ پردہ جات کی شکل میں برآمد کرکے ملزم اور موٹر کار کو اپنے تحویل میں لیکر ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ علاقہ سدھوم کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ایس ایچ او واجد علی خان کو انکی فرض شناسی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -