عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا 13 واں اجلاس

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا 13 واں اجلاس

  

مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کا 13 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان خلیل، ممبر اکیڈیمک کونسل/ سنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ ، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ارکائیوز اینڈ لائبریری ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواکے نمائندگان،، شفیع اللہ ڈائریکٹر ریجنل سنٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پشاور، رجسٹرار شیر عالم خان ،ڈائریکٹرفنانس شفیق اللہ کاکا خیل اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پرویز خان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں12 ویں فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کے سفارشات کی توثیق کی گئی۔جبکہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے روشنی میں کمپیوٹر آپریٹر ز کے آسامیوں کی گریڈ 12 سے 16 اور ڈیٹاانٹری آپریٹرز کی گریڈ 14 سے16 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جبکہ معذور افراد کے لئے حکومتی پالیسی کے مطابق یکم جولائی 2016 سے ایک ہزار روپے ماہانہ سپیشل کنونس الاؤنس کی منظوری اور باچہ خان کیمپس چترال، بونیر اور تیمرگرہ کیمپسز میں خالی آسامیاں پُر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کیا اور یونیورسٹی کی تیزی سے ترقی کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -