ایپکا کلرک برادری کی نمائندہ تنظیم ہے ،عہدیداران

ایپکا کلرک برادری کی نمائندہ تنظیم ہے ،عہدیداران

  

پشاور(پاکستان نیوز) ایپکا اس ملک کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو سرکاری ملازمین کیلئے مراعات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔ تنظیم جمہوری انداز سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہے۔گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے اپنی متوازی تنظیم بنانے کا اعلان کیا تھا اور نام نہاد کابینہ کا اعلان کیا تھا کابینہ ایک ما ہ بھی نہ چل سکی جس کے چھ عہدیداران جن میں عدنان عادل شاہ وائس چیئرمین، سید فیض علی شاہ سینیئر وائس پریزیڈنٹ،رحیم بخش وائس پریزیڈنٹ ،شیر افضل خان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، گل نواز ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور کاشف چمکنی آفس سیکریٹری نے بنارس خان ، ذاکر خان اور فرمان سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ پہلے کبھی ہم غیر آئینی تنظیموں کا حصہ رہے ہیں اور نہ اب ہونگے۔ انہوں نے حاجی اسلم خان اور حاجی الماس خان کی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض خود عرض اور سازشی عناصر تنظیم میں غلط فہمیاں پیدا کرتے میں مصروف ہیں جبکہ ایپکا پڑھے لکھے لوگوں کی تنظیم ہے جو کہ اپنے مسائل حل کرانے والے لوگوں کو جانتی ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے اکاؤنٹس کلرکس کے اپ گریڈیشن کے نام پر اور عدالتی جھانسہ دینے کیلئے خوب پیسے کمائے ہیں جبکہ سابقہ چیف سیکریٹری کو پتہ چلا تو انہوں نے اکاؤنٹس کلرکوں کی فائل دبا دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -