اساتذہ کو پی ٹی سی فنڈ کے حوالے سے الجھانا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،خالد کمال

اساتذہ کو پی ٹی سی فنڈ کے حوالے سے الجھانا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،خالد ...

  

رستم(نمائندہ پاکستان) اساتذہ کو پی ٹی سی فنڈ کے حوالے سے الجھانا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔اس سلسلے میں آل ٹیچر ایسوسی ایشن (اپٹا) ضلع مردان کا اجلاس سرکل آفس رستم میں زیر صدارت فرہاد ٹکر منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر خالد کمال خان ، سینئر نائب صدر ضلع مردان جاوید خان، علاقہ سدھوم کے صدر محمد اکرام خان اور جی ایس اکرام اللہ باچہ کے علاوہ ضلع مردان کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو پی ٹی سی فنڈ کے حوالے سے الجھانا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ہم نے پہلے بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ تعمیرات کا کام اساتذہ کا نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے انہوں نے واضح کیا کہ ایک طرف تو اساتذہ سے درس و تدریس کے علاوہ پولیو، الیکشن ڈیوٹی،ووٹر لسٹ ، مردم شماری ، خانہ شماری کی ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں تو دوسری طرف ان پر پی ٹی سی کی مد میں آنے والے رقوم کی ذمہ داری ڈال دیجاتی ہے اور اب اکاؤنٹس کے چیک کرنیکا جو نیا جن حکومت کے بوتل سے نکلا ہے یہ اساتذہ دشمنی کا انتہا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ پی ٹی سی فنڈ کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے سر براہان کو بے جا تنگ کرنے کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -