محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی طرف سے پانچ ارب اوور ڈرافٹ لینے کی تردید

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی طرف سے پانچ ارب اوور ڈرافٹ لینے کی تردید

  

پشاور( پاکستان نیوز)محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے پشاور کے ایک اخبار میں صوبے میں مالی بحران اور سٹیٹ بینک سے پانچ ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لینے سے متعلق رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ حقائق کے صریحاً منافی ہے اور صوبے میں نہ صرف مکمل مالی استحکام ہے بلکہ تمام مالی اور ترقیاتی شعبے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ سنسنی خیزی پر مبنی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کریں اور کسی بھی رپورٹ کی اشاعت سے قبل متعلقہ ذمہ داران سے ان کی تصدیق ضرور کریں اور رپورٹ میں بھی اس کا حوالہ لازماً دیاکریں تاکہ رپورٹ جامع تصور ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -