24اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

24اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

  

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہاہے کہ 24اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔پولیو وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وہ اپنے دفتر میں پولیو کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افسر علی شاہ،پولیو کواڈینٹیر ڈاکٹر طاہر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احتراز خان کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولیو مہم 24اکتوبر سے شروع ہو کر 27اکتوبر تک جاری رہے گی ۔مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تین لاکھ82ہزار9سواکیتس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ مہم کا کامیاب بنانے کے لئے 1067ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -