نشہ کی زیادتی سے نوجوان رکشہ ڈرائیور کی موت ہو گئی، نعش گجومتہ سے برآمد

نشہ کی زیادتی سے نوجوان رکشہ ڈرائیور کی موت ہو گئی، نعش گجومتہ سے برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم نعشیں برآمد ،جن میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ۔پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق گجومتہ کے علاقہ سے 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔متوفی کی شناخت بعد ازاں رکشہ ڈرائیو بلال کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نشہ آور چیز کے استعمال کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے البتہ پولیس کے مطابق اس حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے ۔لاری اڈہ کے علاقہ سے مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 24 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔متوفی کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -