نا ظمین نے اپنے1کروڑ53لاکھ روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرزمسترد کر دیئے

نا ظمین نے اپنے1کروڑ53لاکھ روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرزمسترد کر ...

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )تحصیل بٹ خیلہ کے19ویلج/نیبر ہوڈ کو نسلز نا ظمین و نائب نا ظمین نے اپنے1کروڑ53لاکھ روپے کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرزمسترد کر دیئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے ناظمین کی مشاورت ونگرانی میں دوبارہ الگ الگ اشتہارات کے ذریعے صاف شفاف طریقے سے ٹینڈرز کئے جائیں اس سلسلے میں تحصیل بٹ خیلہ کی19نیبر ہو ڈ اور ویلج کونسلوں کے نا ظمین و نائب نا ظمین کا اہم اجلاس بٹ خیلہ میں ہوا جس میں ناظمین و نائب نا ظمین گوہر حمن اصغر خان ملک ارشاد گلفور رحمن طار ق حسین سید محمد شاہد امیر زیب رفیق گل ضیا اللہ طارق علی محمد نواب ظفر علی خان محمد نثار شیرزادہ گل نواب محمد حیات شوکت خان اسد خان شہزادہ سجاد اللہ افتخار الدین عتیق الر حمن اور انجینئر داؤ خان وغیرہ نے شر کت کی اجلاس میں محکمہ بلدیات کی جانب سے 19کونسلوں کے ترقیاتی منصو بے ایک ہی اشتہار میں دینے کی وجہ سے پیدا ہو نے والی پیچیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ نا ظمین کی رائے اورنگرانی کے بغیر ہونے والے ٹینڈروں پر شکوک وشہبات کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پرانھیں مسترد کر دیا گیااجلاس میں مطالبہ کیا گیا محکمہ بلدیات دیگر اضلاع کی طرح علیحدہ علیحدہ ٹینڈر شائع کرکے متعلقہ نا ظمین و نائب نا ظمین کی مشاورت اور موجودگی دوبارہ ٹینڈرز کرائے کیو نکہ بلدیاتی نمائندے ہی عوام کے سامنے جواب دہ ہیں اور انھیں اعتماد میں لئے بغیر کو ئی ترقیاتی عمل قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -