پارا چنار ،خودکش حملہ ناکام ،سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

پارا چنار ،خودکش حملہ ناکام ،سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)فورسز نے کرم ایجنسی میں افغان سرحد پر خود کش حملہ آور کو کرم ایجنسی میں داخل ہونے سے روک کر تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی حود کش حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیٹکل انتطامیہ اور فورسز کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے افغان سرحد چار روز تک بند رکھنے کے بعد آج معمول کے مطابق دوبارہ کھل گیا تھا دوپہر بارہ بجے ایک خود کش حملہ آور افغانستان کے صوبہ پکتیا کے سرحدی علاقے سے کرم ایجنسی کے خرلاچی سرحد پر پہنچ گیا تھا اور کرم ایجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ فورسز کے جوان بتی گل کو حملہ اور پر شک ہوا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا مگر حملہ آور نے پاکستانی گیٹ میں اندر داحل ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز کے جوان حملہ اور کو پیچھے دھکیل دیا اور حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا دھماکے سے ایف سی کا اہلکار بتی گل اور راہگیر کامل حسین شدید زخمی ہوگیا اور پاکستانی گیٹ اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پاک آرمی 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر ملک امیر محمد خان ، کماندنٹ کرم ملیشیاء کرنل عمر ملک ، پولیٹیکل ایجنٹ اکرم اللہ اور دیگر حکام افغان سرحد پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے افغان سرحد سیل کردی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور میجر جنرل مظہر شاہین نے جرات اور بہاردی کا مظاہرہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے اور فوری طور پر عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایم این اے کرم ایجنسی ساجد طوری اور پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی ایف سی اہلکار کو پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی اہلکار کو علاج کیلئے سی ایم ایچ ٹل اور زخمی کامل حسین کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے ایم این اے ساجد طوری اور سینیٹر سجاد حسین نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز اور چیف اف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مبارک باد دی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -