عمران خان کرپشن سے پاک شخصیت کا نام ہے ،افتخار مشوانی

عمران خان کرپشن سے پاک شخصیت کا نام ہے ،افتخار مشوانی

  

مردان( بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ضلعی صدر ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ ڈیزل پرمٹ اور کشمیر کمیٹی پر بکنے والا مولوی اس وقت تحریک انصاف کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ مردان میں مولانا مفتی محمود مرحوم کے نام پر لوگوں کو جمع کر ک مفتی محمود جیسی شخصیت کی یاد میں کانفرنس میں تحریک انصاف اور اس کے قائد عمران خان کے بارے میں جمعیت علماء اسلام کے لیڈران کے ریمارکس افسوسناک ہیں۔جس کے جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عمران خان کی شخصیت روز روشن کی طراح عیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور جمعیت کے دیگر لیڈران کی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دوغلی پالیسیوں اور مفاداتی سیاست کی وجہ سے جمعیت کا مردان میں جلسہ اور ضلع مرردان میں جمعیت علماء اسلام پاررٹی مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے۔ ضلع مردان کی عوام نے جمعیت علماء اسلام کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود اُن کے جلسے میں شرکت نہ کرکے اُن کی نااہلیت پر مہر ثبط کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مردان کے عوام سیاسی بصیرت کی مالک ہے اور وہ ماضی کی طراح آئیندہ الیکشن میں بھی اسلام کے نام پر سیاست چمکانے والوں کو مسترد کردیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں ، منفی ہتھکنڈوں اور الزامات کے باوجود صوبائی حکومت مکمل طور پر مستحکم اور مظبوط ہے۔ حکومت کو کمزور کرنے اور گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے تمام تر وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دور رس اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔ جن کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے ضلع مردان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان کے غیور عوام نے اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے مردان سے بھگا دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -