مقامی حکومتوں کی استعداد کار کی پیمائش اور راہنمائی کیلئے محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کی تشکیل

مقامی حکومتوں کی استعداد کار کی پیمائش اور راہنمائی کیلئے محکمہ بلدیات کے ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کی استعداد کار کی پیمائش اور راہنمائی کیلئے محکمہ بلدیات کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس نے صوبہ خیبر پختونخواکے تمام اضلاع کے دورے کئے ۔ہر ایک افسر کو دو یاتین اضلاع تفویض کئے گئے تھے۔ان افسران نے سیکرٹری محکمہ بلدیات کی ہدایات پر ایک مخصوص پروفارمہ کے مطابق اضلاع کا معائنہ کیا۔یہ امر قابل تحسین ہے کہ اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی کے بعد اس طرح کی یہ پہلی کاوش ہے۔نئی کابینہ ،نئے دفاتر اور نئے قانون کے ہوتے ہوئے مقامی حکومتوں نے بہت اچھی اور قابل ستائش کارکردگی دکھائی ہے۔نئے دفاتر،نیا نظام اورنیاطریقہ کار سب مقامی حکومتوں نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر طریقے سے استعمال کیاہے۔15نکاتی مطالعاتی رپورٹ پر ہر ضلع کی منتخب کونسلوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس بارے میں ایک خصوصی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے جو کہ وزیر اعلیٰ،صوبائی وزراء اور میڈیا پر شیئر کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -