اجتماع عام اسلامی نظام کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،ضیاء الاسلام

اجتماع عام اسلامی نظام کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ،ضیاء الاسلام

  

چترال(نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی کے تحصیل جنرل سکریرٹر ی ضیاء الاسلام نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کااجتماع عام پاکستان میں اسلامی نظام کے لئے ایک اہم کامیابی ہوگی ۔اور اس اجتماع عام میں چترال کے ہزاروں کی تعداد میں جماعت سے وابستہ افراد شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ 22,23اکتوبر اضاخیل نوشہرہ میں ہونے والی اجتماع انشااللہ پاکستان میں اسلامی نظام کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک سے کرپشن پاک پاکستان مہم میں عملی طور پرمیدان میں ہیں اضاحیل اجتماع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چترال جماعت اسلامی کے راہنماوں نے گھر گھر مہم میں اپنے تمام کارکنان کو اگاہ کیا ہے اور انہوں نے اجتماع کے اپنے اپ کو بطور رضاز کار پیش کیا ہے جس کے بنیاد پر ہزاروں افراداجتماع میں شریک ہونگے اور چترال سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں میں سفر کرکے اجتماع میں موجود ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -