جے یو آئی یو سی کالو خان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال کو شوکاز نوٹس جاری

جے یو آئی یو سی کالو خان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال کو شوکاز نوٹس جاری

  

صوابی( بیورورپورٹ)تحصیل کونسل رزڑ ضلع صوابی کے کنوینئر ( نائب ناظم)اور جے یو آئی یو سی کالو خان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد بلال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جے یو آئی کالو خان یونٹ کی پریس ریلیز کے مطابق تحصیل رزڑ کے نائب ناظم حافظ محمد بلال کو جماعت کی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں پر مقامی جماعت کی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے دریں اثناء رابطہ کرنے پر حافظ محمد بلال نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے جماعت کی ضلعی تنظیم کی جانب سے کسی قسم کا شوکاز نوٹس نہیں ملا ہے تاہم کالو خان یونٹ کی تنظیم نے ضلعی تنظیم کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے جب کہ ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی نے میڈیا کو بتایا کہ حافظ محمد بلال کو کسی قسم کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -