عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کسی سیاسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائیگا، جاوید نسیم

عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے کسی سیاسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ نیابت کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کوپورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گااور نہ ہی اس ضمن میں کسی سیاسی مصلحت کو آڑے آنے دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔جاوید نسیم نے ترقیاتی عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائپوں کی تنصیب کا80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مرکزی اور اہم مسئلہ کرپشن ہے جس کا بروقت سد باب بہت ضروری ہے کیونکہ کرپشن کی وجہ سے معاشرہ بے اعتدالی کاشکار ہو رہا ہے اس کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر بلاامتیازاقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں اسکے علاوہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی شروع کی جائے تاکہ دہشت گردوں کے راستے محدود کئے جاسکیں۔جاوید نسیم نے کہا کہ یہ ملک مزدوروں اور محنت کشوں کا ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات اپنا خون پسینہ بہا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف2فیصد جاگیردار اور سرمایہ دار ملکی وسائل ہڑپ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -