شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد کا سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے باسی الپوری لنک روڈ پر پی سی سی کا معائنہ

شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد کا سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے باسی الپوری لنک ...

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد کا سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے باسی الپوری لنک روڈ پر پی سی سی کا معائنہ کیا،روڈ پر اظہاراطمنان،کام کو تسلی بخش قرار دیدیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ ضلع شانگلہ ،اے ٹیم محمد ارشاد ،محمد اخلاق بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے مقامی لوگوں اور سی بی او کے ممبران سے ملاقات کی اور کام کی نگرانی کرنے پر پر ان کے خدمات کو سراہا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کے نجی ترقیاتی پروگرام کے زیر اہتمام باسی الپوری لنک روڈ کا جائزہ لیا ،لنک روڈ پر پی سی سی کے 36لاکھ روپے لاگت ائی ہے ،سی ڈی ایل ڈی کے انجینئر ز نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی،جس پرڈپٹی کمشنر نے اطمئنان کا اظہار کیا ،اس موقع پر سی بی او خدمت خلق کا صدر محمدرحمان،جنرل سیکرٹری شاہ زمان اور دیگر مقا می مشران نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا شکریہ ادا کیا۔ سی ڈی ایل ڈی کے ا نجینئرصلاح الدین،عالم شاہ،پلاننگ افسر، وقاص ملک،اور سی ڈی ایل ڈی کے دیگر اہلکاران سی بی او ،خدمت خلق باسی کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے،شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنکس روڈ پر پی سی سی کرنے سے ویلج کونسل باسی کے لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا اور کمیونٹی کے دلچسپی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر دلدارمحمد نے امید ظاہر کی شانگلہ کے عوام ضلعی انتظامیہ سے مل کر علاقے کے تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -