وزیراعظم کے صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر نے پر تپاک استقبال کیا

وزیراعظم کے صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر نے پر تپاک استقبال کیا

  

باکو(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف کے صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پر تپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پر تپاک استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کو مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعظم سے آذربائیجان کی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا آذربائیجان کے صدر سے تعارف کروایا۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -