لائنز ایریا سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث متحدہ سیکٹر انچارج گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ٹارگٹ کلر نے ابتدائی تفتیش کے دورران متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے پی آئی بی کے علاقے میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر انچارج ضیاء الدین عرف پہاڑی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس اہلکار ،سیاس اور مذہبی کارکنوں ، کاروباری افرادسمیت 40سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری ،جلاؤ گھیراؤ اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔