حکومت ریاست کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرے ‘ احمد لدھیانوی

حکومت ریاست کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرے ‘ احمد لدھیانوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ، مرکزی رہنماء دفاع پاکستان کونسل ،قائد اہلسنت علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ،مگر ہمیں فورتھ شیڈول جیسے قانون میں ڈال کر ہماری حب الوطنی کو مشکوک کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سب کو ایک ہی لا ٹھی سے ہا نکنے کا مطلب محب وطن لو گوں کو دشمن بنانے کے مترادف ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریاست کے دوستوں اور دشمنوں میں فرق کرے ،اگر ہم محب وطن نہیں ہیں تو پھر اس (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں ہے ،ہمارے اکاؤنٹس ،شناختی کا رڈ اور پاسپورٹس جیسے بنیادی انسانی حقوق سلب کر کے ریاست اپنے لیے مزید مشکلات پیدا کرہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ فورتھ شیڈول میں شامل لوگوں کو صوبائی سطح پر طلب کرکے مزید چیک کرے تاکہ کسی بیگناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو ، کیونکہ فورتھ شیڈول میں شامل اکثریت بیگناہ لو گوں کی ہے ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مر کز اہلسنت میں جمعہ کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، حالیہ محرم الحرام میں بھی میری ہدایت پر ملک بھر میں میری جماعت کے ذمہ داران نے قیام امن کے لیے انتظامیہ سے بھر پور رتعاون کیا ہے ،لیکن ہمیں قیام امن کے تعاون کے بدلے میں یہ انعام دیا گیا ہے ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے ،کہیں ایسا نہ ہو انکی کاروائیوں سے ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام تر حکومتی زیادتیوں کے با وجود ہم صبر اور امن کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -