کاغذی منصوبوں ‘ اقتصادی خوشحالی کی تشہیر دکھاوے کے سوا کچھ نہیں‘ میاں مقصود

کاغذی منصوبوں ‘ اقتصادی خوشحالی کی تشہیر دکھاوے کے سوا کچھ نہیں‘ میاں مقصود

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ 2013کے الیکشن کے دوران بجلی بحران اور دیگر مسائل کو لے کر مسلم لیگ(ن) نے جو بلند بانگ دعوے کئے تھے تین سال گزرجانے کے باوجود کہیں بھی پورے ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کاتوں ہے،مہنگائی اور بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی۔کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں،لاقانونیت حد سے بڑھ چکی ہے ،قرض پہ قرض لیے جارہے ہیں اورنئے نئے ٹیکس لگاکر عوام کودونوں(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اہم قومی ایشوز کوحل کرنے کی بجائے مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت کے ذریعے عوام کوبے وقوف بنا رہی ہے۔ملک میں کاغذی منصوبوں اور اقتصادی خوشحالی کی تشہیر ی مہم محض دکھاوے کے سواکچھ نہیں۔قومی خزانے سے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر لگائے جاتے ہیں۔قرضوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے باجود اہم قومی مسائل کو حل نہیں کیاجارہا۔حکمرانوں کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت مخلص اور محب وطن سیاسی قیادت کافقدان ہے۔جب تک ملک کوحقیقی معنوں میں عوام دوست حکمران نصیب نہیں ہوتے پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -