امام عالی مقامؓ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت پروان نہ چڑھنے دی جائے‘ ذیشان گرمانی

امام عالی مقامؓ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت پروان نہ چڑھنے دی جائے‘ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حضرت امام حسینؓ کے افکار پر عمل پیراہوکر دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، امام عالی مقام سے محبت کا تقاضہ ہے کہ فرقہ واریت کو پروان نہ چڑھنے دیا جائے ،مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ امام حسینؓ کی تعلیمات سے فائدہ اُٹھائیں اورآج بھی اسوہ شبیریؓ پر چلتے ہوئے مسلمان اپنا کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی محمدذیشان گرمانی نے اپنے حلقہ میں موجود امام بارگاہان اور عزاداری کے متولیوں سے ملاقات کے دوران کیا، محرم الحرام میں امن(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے میں علماء کا کردار لائق تحسین ہے اورامید رکھتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بھی علماء کرام متحد ہوکر فرقہ واریت کی سازشوں کی ناکام بنائیں گے اور اپنے خطابات میں عوام کوفرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام کے ساتھ ساتھ امن وامان اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے درس دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی فضا برقراررکھنے میں سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جن کی ان تھک محنت سے ضلعی انتظامیہ اور علاقائی انتظامیہ نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاجس پر انہیں عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتاہوں ، ملاقات کرنے والوں میں محمد صفدر بھٹی، ذوالقرنین اشرف بھٹی،عبدالمطلب علی بھٹی، سید ریاض حسین بخاری،سید اعجاز حسین بخاری، فداحسین شاہ بخاری، مجاہد حسین جعفری، سیدمختیار حسین شاہ بخاری، پی ٹی غلام رسول گرمانی، محمدعمران بھٹی ، عمارقاسم بھٹی، عمران عباس بھٹی بھی شامل تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -