آج سفید چھڑی اوردیہاتی خواتین، 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کاعالمی دن منایاجائیگا

آج سفید چھڑی اوردیہاتی خواتین، 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کاعالمی دن ...

  

ملتان،اڈا پل 14، ٹھٹھہ صادق آباد( سٹی رپورٹر228نمائندہ پاکستان)سفید چھڑی اوردیہاتی خواتین کاعالمی دن آج 17اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاجائیگا ، ہندو برادری دیوالی کاتہوار 30اکتوبر کو منائیگی تفصیل کے مطابق سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر بڑی اور اہم تقریب(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر چوک کمہاراں والا میں منعقد کی جائے گی جس میں سماجی سیاسی شخصیات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔دنیا بھر کی طرح ملتان سمیت پورے پاکستان میں ہندو برادری ’’دیوالی‘‘ کا تہوار 30 اکتوبر کو منائے گی۔ اس موقع پر مندروں اور گھروں میں پوجاپاٹ کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ ملتان میں کبیر نواس مندر باغ لانگے خان، بالمیک مندر چوک ڈبل پھاٹک، بیل احاطہ مندر شیر شاہ روڈ اور دیگر مقامات پر دیوالی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔دریں اثنائپاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہاتی خواتین کا عالمی دن آج منایا جائے گا ‘دن منانے کا مقصد خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا اورمعاشرتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کے بیشتر دیہی علاقوں میں خواتین کی بڑی تعداد گھر کے کاموں سمیت دیگر کاموں میں اپنے خاندان کا ہاتھ بٹاتی ہیں تاہم بطور کھیت مزدور اس کے کردار اور فلاح کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اس دن کا مقصد دیہاتی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا اور بطور کھیت مزدور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر 17اکتوبر 2016سوموار کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصددنیا بھر میں غربت کے خاتمہ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیناہے،دنیا بھر کے 118غریب ممالک میں پاکستان 11ویں نمبر پر ہے،رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 75کروڑ سے زائد جبکہ پاکستان میں 6کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں،جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریبات منعقد ہوں گئیں۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -