محرم میں قیام امن کیلئے حکومتی اقدامات مثالی تھے‘ مفتی خالد محمود ازہر

محرم میں قیام امن کیلئے حکومتی اقدامات مثالی تھے‘ مفتی خالد محمود ازہر

  

خانیوال (بیورو نیوز ) قیام امن کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات مثالی تھے ، ضلع خانیوال میں سکیورٹی انتظامات قابل تعریف تھے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، محرم الحرام میں علماء کرام کی زبان بندی جیسے اقدامات نہ کرکے احسن اقدام اٹھایا گیا ،اگر پورا سال مسلسل محنت کی جائے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اور تمام مسالک و مذاہب کے درمیان رابطہ بحال رکھا جائے تو محرم الحرام میں اتنی زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازھر ، صدر پاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال مفتی عمر ، طاہر عباس چوہدری ، تلمیر خان بلوچ و دیگر نے میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او خانیوال کی جانب سے کئے جانے والے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -