خانیوال، مقامی لیبارٹریوں سے نوجوان کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونیکی رپورٹ ڈسٹرکٹ اور نشتر ہسپتال سے ملیریا کی رپورٹ جاری
خانیوال (نمائندہ پاکستان)نواحی علاقہ 12اے ایچ کے رہائشی نوجوان کو ڈینگی بخار جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور نشتر سے ملیریا کی رپورٹ جاری کردی گئی اور ڈینگی بخار کی تردید تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ12اے ایچ کے رہائشی محنت کش کا شتکار (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
محمدعرفان کو گزشتہ 15دن سے شدید بخار اور وزن تیزی سے کم ہورہا تھا جس نے خانیوال شہر کی مختلف لیباٹریوں سے خون ٹیسٹ کرایا جہاں پر اس کی پلیٹ لیٹس صرف33ہزار بتائی گئی اور ڈینگی بخار کی رپورٹ جاری کردی لواحقین مریض کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئے جیسے ایم ایس اکبر بھٹی اور سٹاف نے ڈی سی او زید بن مقصود کی خصوصی ہدایت پر داخل کرلیا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کئے گئے مریض کی پلیٹ لسٹیں درست ثابت ہوئی جبکہ ڈینگی بخار ثابت نہ ہوا ڈسٹرکٹ ہسپتال نے مریض کو نشتر ملتان روانہ کردیا جہاں ٹیسٹوں کے بعد ملیریا بخار ثابت کردیا گیا ڈینگی بخار کی تردید کی جبکہ مریض کے پلیٹ لیٹس بڑی تیزی سے نیچے کی طرف گررہے ہیں نشتر کے ڈاکٹرز نے مریض کو فوری واپس ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیج دیا لواحقین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ اور فوری علاج کرانے کی اپیل کی ہے ۔