مہنگائی میں کمی کے بجائے سبزیوں‘ پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ‘ گھریلو بجٹ متاثر
ملتان (جنرل رپورٹر) ملتان سمیت پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب شہریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ، شہری دو روٹی سے ترس گئے ، رہی سہی کسر دکانداروں اور ذخیرہ اندروزوں نے پوری کردی ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملتان سمیت پاکستان بھر میں مہنگائی کا طوفان آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے ، مہنگائی میں کمی ہونے کے بجائے سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اضافہ نے شہریوں کے گھریلو بجٹ شدید متاثر کردئیے ہیں ، پنجاب و ضلعی حکومت صرف اشیاء خورونوش ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کاغذی حد تک کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں ۔ اوپن مارکیٹ میں آلو 24روپے بڑھ کر 40روپے ، پیاز 35 روپے کے بجائے 50 روپے، ٹماٹر 55روپے، لہسن 140روپے، پالک 20 روپے، مٹر 140 روپے، دھنیاں 250 روپے، شملہ مرچ 70 روپے فی کلوگرام، سیب کالا کلو 250روپے، انار دیسی 150 روپے، مٹھا50 روپے، آڑو 200 روپے ، خوبانی 170روپے ، فالسہ 200 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔
سبزی نرخ