حکومت اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا زیر التواء مسئلہ فوری حل کرے ورنہ عمران خان کے دھرنا میں شامل ہو جائینگے‘ جلیل احمد ڈاہا

حکومت اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا زیر التواء مسئلہ فوری حل کرے ورنہ عمران خان کے ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)پنجاب ایس ائی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی میڈیا ایڈوائزر جلیل احمد خان ڈاہا نے حکومت (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پنجاب سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا زیرالتواء مسئلے کو فوراً حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہیں کررہی ہے اس سلسلے میں اساتدہ یونیز جس میں پنجاب ایس ائی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ،پنجاب ٹیچرز یونین ،پنجاب ٹیچرز فورم ودیگر تنظیموں کا ایک اعلیٰ سطی اجلاس محرم کے فوراً بعد لاہور میں منعقد ہورہا ہے جس میں مطالبات نہ پورے کرنے پر30اکتوبر کو عمران خان کے دھرنے میں اساتذہ کو شامل ہونے کی اپیل کی جائے گی اور مطالبات منظوری تک دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری اعلیٰ احکام پر ہوگی اس سلسلے میں ضلع خانیوال کی تمام ٹیچرز یونینز نے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیاہے اس اجلاس میں محمداقبال ندیم پھل ضلعی صدر ایس ائی ایس ،بشیر احمدسیال ،مہر اکرم ہراج ،چوہدری محمداسلم نانکپوری ،اعظم خان ڈاہا ،سردار قمر پنجاب ٹیچرز یونین کے محمدعباد رانا ،ذوالفقار علی پڑھیار ودیگر اساتذہ شامل ہوئے ۔

جلیل ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -