یذیدان عصر کا مقابلہ کرنے کیلئے حُسینی کردار کی ضرورت ہے،جمشید دستی

یذیدان عصر کا مقابلہ کرنے کیلئے حُسینی کردار کی ضرورت ہے،جمشید دستی

  

چوک اعظم( سٹی رپورٹر) آج کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حسینی کردار کی اشد ضرورت ہے ۔ جنوبی پنجاب کے مسائل کے ذمہ داران پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے خاک تبدیلی آئے گی ۔ن لیگ وسیب دشمن ،پی پی پی نے ڈرامے بازی کی ۔ان خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے لیہ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اس لیے گیا تھا کہ میرے خطے میں نئے لوگوں کو موقع ملے گا لیکن انہوں نے وہی مردہ گھوڑے جنہوں نے اس پورے خطے کے وسائل کو اپنی جہالت ،اور ’’پالشی ‘‘طبیعت کے باعث تمام وسائل سے محروم رکھا اور اس خطے کے لیے ملنے والے وسائل کو اپنے خاندانوں اور دوسرے ضلع کے دوست ممبران اسمبلی کے لیے وقف کیے رکھا ۔انہوں نے کہا لیہ میں ہر بار ن لیگ نے اکثریت سے ووٹ لیے لیکن آج تک یہاں کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔الٹا ہر سال سیلاب اور تھل میں آنے آفات کے متاثرین کے نام پر امدادیں ہڑپ کی جاتی رہی ہیں ۔اس موقع پر ملک جمیل ڈونہ ،ذولفقار اولکھ ایڈووکیٹ ،مہر محمد حسین دستی ،چوہدری عبدالریشد ،امان اللہ جعفر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -