حکومت بیروزگاری،مہنگائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،عبدالرحمن کانجو
دھنوٹ،دنیا پور(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)تر قیاتی کاموں کو آگے بڑ ھانا عوامی مسائل کا حل اولین تر جیح ہے ،حکومت بیرو زگاری ،مہنگا ئی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،حکو مت عوام کی سچی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ان خیالات کااظہاررکن قومی اسمبلی عبدا لرحمن کانجو نے دھنوٹ کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر چیئرمین یو سی دھنوٹ میاں ولی محمد کا شف ،وائس چیئر مین رانا عابد علی ،صدروسیب اتحاد رانا محمد ارشد خاں ،صدر انجمن تاجران حاجی گلزار حسین مغل، صدر پریس کلب دھنوٹرانا یوسف علی بھی موجود تھے۔دریں اثناء پاک فوج نے حکومت کے ساتھ ملک دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کردیا ہے۔اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملک دشمن عناصر کو(ن)لیگ کے دور اقتدار میں پاکستان مین ہونے والی ترقی پسند نہیں۔میاں ممتاز سکھیرا اوار صوفی نور محمد کمبوہ کی اپنے گروپوں سمیت شہید کانجو گروپ میں شمولیت سے پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے155 عبدالرحمن خان کانجو نے گزشتہ روز یونین کونسل چک نمبر305\Mکے سابق چیئرمین صوفی نور محمد کمبوہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چک نمبر342/WB دنیا پور میاں محمد ممتاز سکھیرا کی ساتھیوں کے ہمراہ اختر خان کانجو گروپ کو چھوڑ کر شہید کانجو گروپ و(ن)لیگ میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ چکی ہے کہ ملک میں شر پھیلانے والوں کے پاس بہتری کا کوئی پروگرام نہیں انشاء اللہ2018ء کے انتخابات میں بھی ایسے لوگوں کے ڈبے خالی نظر آئیں گے۔تقریب سے ارکان پنجاب اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ قریشی،میاں جہانگیر سلطان بھٹہ،میاں ممتاز سکھیرا،صوفی نور محمد،چوہدری عبدالستار نمبردار،چوہدری نصیب گجر ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔