پاکستان کسان اتحا د ریلی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

پاکستان کسان اتحا د ریلی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد کی احتجاجی ریلی کے باعث شہر کے اہم شاہراہوں پربدترین ٹریفک جام شہری روڈ بلاک ہوجانے کے باعث سڑکوں پر خوار ہوتے رہے سٹی ٹریفک پولیس رات گئے تک ٹریفک کابہاؤ بحال رکھنے میں ناکام ہوکررہ گئی ۔ اس ضمن میں پاکستان کسان اتحاد (خالد کھوکھر)گروپ کی جانب سے گزشتہ روز این ایل سی بائی پاس سے لیکر ملتان پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالیاں اورڈالے سڑکوں پر آجانے کے باعث خانیوال روڈ چونگی نمبر9چوک کچہری ، پل موج دریا سمیت نواں شہر چوک پرٹریفک کئی گھنٹے تک بلاک رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا پریشان کن امر یہ ہے کہ ٹریفک وارڈنز بھی ٹریفک نظام بحال کروانے میں ناکام نظر آئے جس کے باعث شہری رات گئے تک سڑکوں پرخوار ہوتے رہے ۔

ٹریفک جام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -