لاہور ہائیکورٹ میں کی جانیوالی مجوزہ تقرریوں میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کیخلاف ملتان میں وکلاء احتجاج جاری، آج کنونشن منعقد کیاجائیگا

لاہور ہائیکورٹ میں کی جانیوالی مجوزہ تقرریوں میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کی جانے والی مجوزہ تقرریوں میں جنوبی پنجاب سے کسی وکیل کانام شامل نہ ہونے کے خلاف ملتان میں وکلاء کااحتجاج جاری ہے جبکہ آج بھی ہڑتال کرنے کے ساتھ کنونشن منعقد کیاجائیگا ۔(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اس ضمن میں گزشتہ روز بھی 17اکتوبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تقرریوں کی منظوری کیلئے بھجوائی گئی فہرست میں جنوبی پنجاب سے کسی وکیل کانام شامل نہ ہونے کے خلاف ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیاگیا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے اس طرح آج11بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں جنوبی پنجاب کے وکلاء نمائندہ کنونشن بھی منعقد کیاجائے گاجبکہ مذکورہ ہڑتال17اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں پورے جنوبی پنجاب کے بار ایسوسی ایشنز ہڑتال کریں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -