مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونگے‘ رئیس محبوب احمد

مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہونگے‘ رئیس محبوب احمد

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)چےئرمین ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کی ٹاؤن کمیٹیوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے چےئرمین بلدیہ منتخب ہونگے ضلع کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ممبر قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار کی قیادت میں ن لیگ کے اراکین (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

پارلیمنٹ ‘عہدیداران ‘منتخب چےئرمین یونین کونسلز اور کونسلرز پوری طرح متحد ہیں مخصوص نشستوں کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ثابت ہو جائے گی،پیپلزپارٹی کی طرف سے چےئرمین ضلع کونسل کے عہدہ پر کامیابی کے دعوے دیوانے کا خواب ہیں ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وسابق چےئرمین ضلع کونسل سردار رئیس محبوب احمد نے قصر غازی بھونگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ چےئرمین ضلع کونسل کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی بے مثال خدمت کی تھی اب ضلع کا دورہ کر کے منتخب چےئرمینوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں ن لیگ کے قائدین کا پیغام پہنچایا ہے مسلم لیگ ن کا منتخب چےئرمین ضلع کونسل ہی ضلع کے عوام کی تقدیر بدلنے ،عوام کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے کیلئے بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے سکتا ہے مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے چےئرمین بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار چےئرمین ضلع کونسل کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں گے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرانے کے الزامات اپنی شکست کو دیکھ کر راہ فرار اختیا رکرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ضلع کونسل کے 139کے ایوان میں ن لیگ کو واضح اکثریت حاصل ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -