سمیڈا کا مکمل ریجنل آفس ملتان میں جلد قائم کیا جائیگا،خضر حیات گوندل

سمیڈا کا مکمل ریجنل آفس ملتان میں جلد قائم کیا جائیگا،خضر حیات گوندل

  

ملتان(جنرل رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے صنعت وپیداوارخضرحیات گوندل نے کہاکہ سمیڈاکامکمل ریجنل آفس ملتان میں جلد ہی قائم کردیاجائے گا۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار عارف خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل سیکٹرسے جی ڈی پی کاصرف 20فیصد حاصل ہورہاہے جس جوبڑھانے کی بہت ضرورت ہے۔حکومت فری مارکیٹ اکانومی پریقین رکھتی ہے ہماری وزارت کاکام سہولیات کی فراہمی اورآپ کے مسائل کی آواز حکومت تک پہنچانا ہے ۔ پرائیویٹ سیکٹرکی ترقی اوراس میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہم بھرپورکام کررہے ہیں اوراس کے لئے ہم ایف بی آر اوردیگراداروں سے رابطہ میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت کے ذیلی اداروں کے بورڈ آف گورنرزمیں چیمبرممبران کی نمائندگی بہت جائزمطالبہ ہے اوراس کے لئے ہم آپ کی مکمل مددکریں گے جنوبی پنجاب کے چیمبرز کے نمائندہ افرادکوہماری وزارت سے ماہانہ بنیادوں پرمیٹنگ ہونی چاہیے ۔سی پیک کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تقریباََ46بلین کے اس منصوبے میں 36بلین صرف بجلی کے منصوبوں کیلئے ہے۔اس منصوبے کے تحت پاکستانی انڈسٹری کونقصان پہنچانے کے خدشے کی آپ کی بات ہم متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے علاوہ پلاننگ کمشن کے ساتھ بھی مشاورت میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کاروں کی ڈیمانڈ تین لاکھ سالانہ جبکہ پیداوار تقریباََپونے دولاکھ ہے،اسی طرح ہزارسی سی سے کم گاڑیوں کی تیاری بھی صرف ایک کمپنی کررہی ہے،اس ایریا میں بہت کام کی ضرورت ہے ہمارے ہاں ٹریکٹر زکے 90فیصداورکاروں کے 60سے70فیصدپارٹس تیارہورہے ہیں ہم ان کی کوالٹی کوبھی ایشورڈکررہے ہیں آٹوموبائیل سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری درکارہے ہم قانون بھی لارہے ہیں جس کے تحت مقررہ مدت میں گاڑی کوڈیلیوری دینالازم ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ سٹیل مل کوہم سب چالودیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس پرملکی اورغیرملکی تقریباََ200ارب روپے کی ذمہ داریاں ہیں وہ کون اداکرے گا۔خضرگوندل نے کہاکہ حکومت صرف صنعتکاروں یاانڈسٹری کاخیال نہیں رکھ رہی بلکہ وہ زراعت اورکاشتکاروں کی بھلائی اورترقی کیلئے بھی بہت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں لگنے والے کول پاورپلانٹ کے لئے کوئلہ کی مسلسل فراہمی کابندوبست کرلیاگیاہے۔قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیلز ٹیکس ریفنڈزنہ ہونے کی برابرملے ہیں یہ مسئلہ فوری حل کرایاجائے ،آراین جی چھوٹی بڑی تمام انڈسٹری کومسلسل فراہم کی جائے ،اپرپنجاب کی طرح جنوبی پنجاب خصوصاََملتان میں نئی انڈسٹریل سٹیٹس بنائی جائیں ۔ملتان میں ایکسپورٹ فری زون بنایاجائے ،سمیڈاکاہیلپ ڈیسک چیمبرمیں قائم کیاجائے ،جنوبی پنجاب میں تیارہونے والی مصنوعات کیلئے ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹرزقائم کیاجائے ۔ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سینئر نائب صدر عطاء تنویر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم نے جنوبی پنجاب کاکیس پیش کردیاہے ۔اس علاقہ کووفاقی حکومت کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

خضر گوندل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -