مخصوص بلدیاتی نشستوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

مخصوص بلدیاتی نشستوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کاآج آخری روز

  

ملتان،منکیرہ ، احمد پورشرقیہ ، جام پور (خبر نگار228نمائندہ خصوصی 228نمائندگان)ضلع ملتان میں مخصوص نشستوں پرانتخابات کے سلسلہ میں امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع ، سکروئنی 17اور18اکتوبر کو ہوگی، امیدواروں کیلئے بجلی گیس واسا سمیت بنکوں کے واجبات کی(بقیہ نمبر16صفحہ7پر )

ادائیگی سے متعلق این او سی لازمی قرار ، احمد پورشرقیہ میں مخصوص میں نشستوں پرپولنگ 10نومبر کو ہوگی جام پور میں مسلم لیگ ن گورچانی گروپ نے سابقہ امیدواروں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق ضلع ملتان میں میونسپل کارپوریشن ڈسٹرکٹ کونسل ، میونسپل کمیٹیوں سمیت ضلع بھر کی 185یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پرانتخابات کے سلسلے میں امیدواروں سے درخواستیں جمع کرانے کا آج15اکتوبر ہفتہ کو آخری روز ہوگا مخصوص نشستوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار آج4بجے سہ پہر تک اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ کونسل کی25مخصوص نشستوں کے حوالے سے گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں درخوستیں جمع کرانے کا آج15اکتوبر ہفتہ کو آخری روز ہوگا ۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار آج4بجے سہ پہر تک اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں درخواستیں جمع کرا سکیں گے ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 25مخصوص نشستوں کے حوالے س گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر وڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن سعدیہ مہر کے آفس میں کل 7امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جن میں ورکر ، کسان سیٹ پر2خواتین کی سیٹ پر 2یوتھ کی سیٹ پر1جبکہ اقلیت کی سیٹ پر بھی 2امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان کی 23مخصوص نشستوں کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن ایم ڈی اے وریٹرننگ آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان رانارضوان قدیر کے آفس میں کل 29درخواستیں جمع کی گئیں جن میں خواتین سیٹ پر 17کسان اورکرسیٹ پر6ٹیکنو کرٹیس کی سیٹ پر 4جبکہ اقلیت کی سیٹ پر 2درخواستیں جمع کی گئیں جبکہ ضلع ملتان میں شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کی میونسپل کمیٹیوں کی 6,6مخصوص سیٹوں سمیت ضلع بھر کی 185یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستیں آج15اکتوبر کوسہ پہر 4بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔دوسری جانب ضلع ملتان میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلے میں جمع ہونے والی تمام درخواستو ں کی سکروئنی 17اور18اکتوبر کو ہوگی۔دریں اثناء ضلع ملتان میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر بجلی گیس ٹیلی فون ، واسا سمیت بنکوں کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق کلیئرنس سرٹیفکیٹ (این او سی)لازمی قرار دے دیا گیا اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں باقاعدہ نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔منکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ، آج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے۔17,18اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی یونین کونسلز کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جب کے میونسپل کمیٹی کی درخواستوں کے لئے ٹی ایم او ریٹرننگ آفیسر مقررکر دئے گئے، بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں کے لیے عبدالمصطفٰی گجر اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ جبکہ میونسپل کمیٹی منکیرہ کے لئے ٹی ایم او محمد بلال کروڑی ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دئے گئے ہیں ۔تا حال میونسپل کمیٹی کے لئے 10درخواستیں جبکہ یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں کے لئے 12درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں درخواستوں کی وصولی کا آخری ٹائم آج رات 12بجے تک ہے ۔24اکتوبر تک امیدوار اپنی درخواستیں واپس کر سکیں گے ،25اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آیزاں کر دی جائیں گی اور نشانات بھی الاٹ کئے جائیں گے ،میونسپل کمیٹی کے لئے 10نومبر جبکہ یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے 12 نومبر کو پولنگ ہوگی جبکہ 14نومبر کو کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔احمد پورشرقیہ سے سپیشل رپورٹر رکے مطابقمیونسپل کمیٹی احمدپورشرقیہ کی دس مخصوص نشتوں پر پولنگ د س نو مبر کو ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر عبدالرؤ ف مہر نے اس متعلق بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں خواتین کو نسلرز کی پانچ ، لیبر ممبر کی دو، اقلیتی ممبران کی دو اور یوتھ کونسلر کی ایک نشت رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا میونسپل کمیٹی کے کل ممبران کی تعداد 45 ہے۔ ایک جنر ل کونسلر راشد حسین غوری فوت ہو چکا ہے۔ جبکہ 44 جنرل کونسلرز کمیٹی کی دس مخصوص نشتوں کے لئے اپنا ووٹ دس نومبر کو کا سٹ کریں گے۔ مسلم لیگ ن گورچانی گروپ میں مخصوص نشستوں پر اپنے سابقہ امیدواروں کو برقراررکھتے ہوئے امیدواروں کااعلان کردیامیونسپل کمیٹی جام پورمیں خواتین کی تین نشستوں پر مسزملک سجادحسین ببر،مسزمیاں عمرممتازخواجہ،مسزشیخ محمدسلیم یوتھ کے لئے زبیرسلیم اعوان اورلیبرکونسلرکے لئے زبیراحمدخان لاشاری کے نام شامل ہیں جنھوں نے گذشتہ روزاپنے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد ریٹرننگ آفیسرکے دفترمیں جمع کرادیے ہیں جبکہ ضلع کونسل راجن پورکے لئے ٹیکنوکریٹ پر مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ،کسان کونسلرکے لئے مخدوم سجادحسین گیلانی ،خواتین کے لئے مسزعبدالغنی بٹ،والدہ ملک محمدشاہدخان ڈڈا،والدہ ملک عبدالرشید،بھابھی سردارالیاس خان پتافی شامل ہیں جبکہ یوتھ اور اقلیت پر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ۔

مخصوص نشستوں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -