ملتان،خانیوال اور رحیم یار خان میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد
ملتان،خانیوال،رحیم یار خان(سٹاف رپورٹر، نمائندہ پاکستان،بیورو نیوز)ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 5مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا‘ معلوم ہوا ہے کہ جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے گزشتہ روز تھانہ صدر اور نیو ملتان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کئے اور ان علاقوں کی ناکہ بند ی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کر دی ‘اس دوران مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے گئے اور تلاشی لی گئی تو اسلحہ برآمد ہوا ‘پولیس نے 5مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ‘حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ‘سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔دہشت گردی کے خلاف جاری کمبائن سرچ آپریشن میں نواحی علاقے کے متعدد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا تفصیل کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت گزشتہ روز سی ٹی ڈی ،پولیس ،ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے 111/15-Lاور127/15-Lمیں کمبائن سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے بعد چار مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ایک پسٹل 30بور، 20لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔دریں اثناء رحیم یار خان میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پولیس کا سرچ آپریشن 25 گھرانوں کے مکینوں کے کوئف چیک کئے ایک گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر عباس اختر کی زیر نگرانی پولیس نے نواحی آبادی بھٹہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس نے 25 گھرانوں کے مکینوں کے کوائف چیک کئے اس دوران یوسف نامی ملزم کو آدھا کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔