ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے تحت ٹریک کی تعمیر اور لین مارکنگ کا کام مکمل
ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے تحت ٹریک کی تعمیر اور لین مارکنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ میٹرو بس اسٹیشنز کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری ہے ۔ پرانی تحصیل بوسن روڈ میٹرو بس اسٹیشن میں مسافروں کے بیٹھنے کے کے لئے بنچز لگادیئے گئے ہیں ۔ ہر بس اسٹیشن میں چھ چھ بنچز لگائے جارہے ہیں ۔ اسٹیشنز مین کیبل ٹرے اورپنکھے لگانے کاکام جاری ہے ۔ میٹرو بس ٹریک کے بعد اب کیرج وے کی سٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہے ، بس اسٹیشنز پر شہریوں کی رہنمائی کیلئے لفٹ ٹکٹ بوتھ بس بے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
اور دیگر عبارتوں پر مبنی پلیٹ لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ۔مختلف میٹرو اسٹیشنز تعمیر کے مختلف مراحل میں داخل ہوگئے ہیں لفٹ کی کنوپی پر کلیڈنگ لگائی جارہی ہے۔ بی سی جی چوک میں کنکریٹنگ او ر دونوں طرف انڈر پا س کی چھت ڈالنے کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ عاشورہ محرم کے دوران دیگر سڑکوں پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے بی سی جی چوک پر میٹرو بس کیرج وے کی ایک سائیڈ کو ٹریفک کیلئے اوپن کردیا گیا تھا ۔کیرج وے کے ایک چھوٹے سے حصے کی کارپیٹنگ کے بعد بی سی جی چوک سے ممتاز آباد ریلوے پھاٹک آنے والی سڑک کو چند یوم کے اندر مستقل طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے ہدایت کی ہے کہ فنڈز دستیاب ہونے کی صورت میں میٹروبس روٹ سے لنک ہونے والی تمام بڑی سڑکوں کی 100فٹ تک کارپیٹنگ کی جائے گی ان روڈز میں منظور آباد کے مقام پر اورنگ زیب روڈ ، کاتی مار چوک سے دلی گیٹ جانے والی سڑک اوردولت گیٹ۔ افشار چوک اور بوسن روڈ سے لنک ہونے والی روٹ پر واقع تمام مصروف سڑکیں شامل ہیں ۔دوسری جانب ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے تکمیل کے آخری مراحل کے پیش نظر لاہور سے آنے والے سرکاری افسران اور مختلف اداروں کی شخصیات پر مشتمل ٹیموں نے ملتان کے دورے شروع کردیئے ہیں ۔