ٹھٹھہ صادق آباد اور سخی سرور میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں

ٹھٹھہ صادق آباد اور سخی سرور میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں

  

ٹھٹھہ صادق آباد،سخی سرور(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پاکستان کسان اتحاد اوار ٹرائبل ایریا کے بلوچ قبائل کے زیر اہتمام ٹھٹھہ صادق آباد وار سخی سرور میں پاک فوج کے حق میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ( خالد کھوکھر گروپ ) کی طرف سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاک فوج زندہ باد ریلی این ایل سی بائی پاس ملتان سے نکالی گئی،ریلی میں شرکت کیلئے پاکستان کسان اتحاد ٹھٹھہ صادق (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

آباد،تحصیل جہانیاں سے سینکڑوں کسانوں پر مشتمل کسان قافلے بانی رہنما رانا محمداشرف،چوہدری عبدالرزاق گجر،ملک عامر اعوان،ملک عامر سعید،رانا سبحان انجم کی قیادت میں ٹھٹھہ صادق آبادجہانیاں سے این ایل سی بائی پاس ملتان روانہ ہوئے۔سخی سرور سے نامہ نگار کے مطابق ٹرائبل ایریا راکھی منہ راکھی گاج سے سخی سرور تک بلوچ قبائل عمائدین نے چیرمین یونین کونسل اعظم خان لغاری کی قیادت میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی ٹرائبل ایریا سے شروع ہو ئی اور سخی سرور میں بین الصوبائی کوئٹہ روڈ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مودی کے پتلے نذر آتش کر تے ہو ئے بھارت وزیر اعظم مودی اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئے،ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے چیرمین یونین کونسل راکھی منہ اعظم خان نے کہا کہ کشمیر یوں پر ہو نے والی بربریت کے اور بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام پر کو ئی پاکستانی خاموش نہیں رہے گا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستان کا ہی رہے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پا کستان کو امن امان کا مثالی گہوارہ بناء دیا ہے،پاکستانی قوم کے مطالبہ پر میاں نواز شریف فوری طور پر مدمت ملازمت میں تو سیع کا اعلان کر یں،اس موقع پر نصراللہ کلوئی ،حمید اللہ کلوئی بلال کلوئی ،حافظ سلطان طارق کلوئی،اکبر خان کلوئی سلیم کلوئی ،ثناء اللہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -