زہریلا چارہ کھانے سے محنت کش کی20بکریاں ہلاک،اہل علاقہ کا احتجاج

زہریلا چارہ کھانے سے محنت کش کی20بکریاں ہلاک،اہل علاقہ کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار )نواحی گاؤں49ڈبلیوبی میں زہریلا چارہ کھانے سے غریب محنت کش افراد کی بیس بکریاں ہلاک ہو گئیں اہل علاقہ کانمبردار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، کھیت ما لک محمد عبید اللہ بھٹی نمبردار نے مکئی کی فصل میں بکریوں کو آنے سے روکنے کیلئے پودوں پر زہر لگائی ہوئی تھی جس کے کھانے سے گاؤں کے متعدد افراد کی پا لتو بکریاں تڑپ تڑپ کر باری باری مرنا شروع ہو گئی گاؤں کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ مزید بکریوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے ،کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی محکمہ لا ئیو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کا کوئی اعلیٰ افسر موقعہ پر نہ پہنچا، متاثرین کا گاؤں کے ظلم نمبردار عبید اللہ بھٹی کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوراعلیٰ حکام سے کا رروائی کا مطالبہ ۔