کامرہ،موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے بچہ زخمی ہوگیا
کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بچے کو ٹکر مارکر شدید زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق مسرت سمیرا نے تھانہ سٹی اٹک میں بیان دیا ہے کہ ہم روڈ کراس کر رہے تھے اسی اثناء میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار حمید ولد ربنواز ساکن شین باغ نے میرے نو سالہ بچے کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔