تمام محکموں کے کلرک بنارس جدون کی قیادت میں متحد ہیں،شہزادکیانی

تمام محکموں کے کلرک بنارس جدون کی قیادت میں متحد ہیں،شہزادکیانی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر شہزادکیانی نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کے تمام محکموں کے کلرک بنارس خان جدون کی قیادت میں متحد ہیں محکمہ تعلیم سے شکست خودہ عناصر نے غیر فعال محکموں سے سینئر چند کلرکوں کو ساتھ ملا کر نئی خود ساختہ باڈی بنا کر ایپکا ہر قبضہ جمانے کی کوشش کی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ایپکا کو مزید فعال بنانے کیلئے اگلے ماہ انتخابات کروانے کیلئے رکنیت سازی کا عمل جاری ہے چند دنوں تک رکنیت سازی مکمل کر لی جائے گی اور فائنل لسٹیں مکمل کرکے الیکشن کمیشنر کو دے دی جائیں گی جو کلرک رکنیت سازی کر وائے گا وہ ہی ووٹر ہو گا اور الیکشن میں حصہ لے گا لہذا تمام کلرک اپنی رکنیت سازی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکنیت سازی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایپکا کے نائب صدر چوہدری مبشراحمد نے کہا کہ چند شر پسند عناصر ایپکا کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں وہ پچھلے کئی سالوں سے گروپ تبدیل کرکے نمائندگی بننے کی کوشش میں رہتے ہیں ملک عدالت نے کہا کہ چور دروازے کے ذریعے ایپکا کی نمائندگی اور عہدے لینے والے بھول جائیں کہ ضلع راولپنڈی کے کلرک ان کا ساتھ دیں گے نمائندگی کا حق صرف اور صرف الیکشن کے ذریعے منتخب عہدیداران کو ہی ہے کہ ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر راجہ آفتاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے شکست خودہ عناصر نے غیر فعال محکموں سے سینئر چند کلرکوں کو ساتھ ملا کر نئی خود ساختہ باڈی بنا کر ایپکا ہر قبضہ جمانے کی کوشش کی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے مرکزی صدر بنارس خان جدون صوبائی صدر ظفر علی کان مرکزی سیکرٹری جنرل خالد سنگھڑا اور دیگرعیدیداران نے محبوب بھٹی کے ذریعے نئی نام نہاد باڈی کو مسترد کر دیا ہے اور نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے کہ ایپکا کی باڈی رکنیت سازی کے بعد الیکشن کے ذریعے بنائی جائے گی بھگوڑے کوئی پہلی دفعہ دوسرا گروپ جائن نہیں کر رہے بلکہ یہ تیسری بار بھاگ رہے ہین یہ الیکشن کا سامنا نہیں کر سکتے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -