راولپنڈی،آئیسکو افسران کا دھمیال سب ڈویژن کا اچانک دورہ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ایس ای آئیسکو راولپنڈی فاروق شاہ،ایکسین طارق آباد،محسن میمن کا دھمیال سب ڈویژن کا اچانک دورہ، ایس ڈی او غائب،صارفین کی بڑی تعداد نے ایکسین کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،سب ڈویژن دھمیال کے تمام سٹاف کو چکوال تبادلہ کرنے کا عندیہ،تفصیلات کے مطابق کرپشن،صارفین کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایس ای آئیسکو راولپنڈی فاروق شاہ،ایکسین محسن بلال نے بغیر اطلاع کے دھمیال سب ڈویژن کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ایس ڈی او دھمیال دفتر میں موجود نہیں ہیں اور وہ ایک ہفتے کی چھٹی لیکر اپنے آبائی گاؤں گیا ہوا ہے اس موقع پر سب ڈویژن دھمیال کے آئیسکو صارفین کی بڑی تعداد دھمیال سب ڈویژن میں موجود تھی جنہوں نے ایکسین اور ایس ای کے سامنے عملے کی من مانیوں، کرپشن،نا انصافیوں اور بلنگ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے جبکہ عملے نے اِن دونوں افسران چاپلوسی شروع کر دی لیکن ایس ای نے اور ایکسین نے صارفین کی موقع پر شکایت دور کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھمیال سب ڈویژن میں کرپشن عروج پر ہے اور صارفین کے ساتھ نا روا سلوک کیا جاتا ہے اور انہوں نے عملے کو کہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ پورے سب ڈویژن کو چکوال تبدیل کر دیا جائے تاکہ آپ کا رویہ صارفین کے ساتھ ٹھیک ہو سکے،آئیسکو صارفین نے کہا کہ دھمیال سب ڈویژن کا عملہ فرعون بنا ہوا ہے اور یہاں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا، رشوت دو تو سب کام ہو جاتے ہیں،اِن دونوں افسران نے صارفین کو یقین دلایا کہ آپ کی جائز شکایات دور کی جائیں گی اور عملے کو جلد یہاں سے تبدیل کر دیا جائے گا۔