ملتان میں چوری،ڈکیتی کی10وارداتیں،شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ملتان میں چوری،ڈکیتی کی10وارداتیں،شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان میں پے درپے10 وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے لاکھوں روپے کا مال لوٹ لیا‘پولیس کسی واردات کا کوئی ملزم گرفتار نہیں کر سکی ‘ تفصیل کے مطابق قاسم پور کالونی کے رہائشی محمد جمشید کی ورکشاپ سے 2لاکھ روپے کی مشینری چوری کرلی گئی ‘ جمشید نے تھانہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

شاہ شمس میں 2افراد حسنین اور عارف کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے ‘تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں ہی حیدر بخش کے گھر سے 5لاکھ روپے اور تھانہ چہلیک کے علاقے قدیر آباد میں محمد عارف کا موبائل فون چوری کرلیا گیا‘تھانہ قطب پور کے علاقے میں صابر حسین اورتھانہ چہلیک کے علاقے میں فاروق ناصر کی موٹر سائیکلیں ‘تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد وقاص کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا‘ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں 2ڈاکوؤں نے ذیشان احمد سے 35ہزار روپے چھین لئے ‘ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں عامر کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی ‘ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں عثمان رشید کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ‘پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں مگر کسی واردات کا ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا‘ واضح رہے کہ یہ تو وہ وارداتیں ہیں جو مقدمات درج ہونے کے باعث رپورٹ ہوئی ہیں ‘ متعدد وارداتیں پولیس نے مقدمات درج نہ کرکے گول کر دی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -