زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے ریکارڈ کی چھان بین شروع

زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے ریکارڈ کی چھان بین شروع

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے ریکارڈ کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

چھان بین شروع کر دی گئی ، ایک ہفتے میں رپورٹ مرتب کی جائیگی‘ اس سلسلے میں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں لاہور کیمپس کے ریکارڈ کی تصدیق کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا‘ ذرائع کے مطابق لاہور کیمپس کے طلبا کی فیس کے معاملات کو خزانچی چیک کریں گے ، امتحانی سسٹم ، طلبا کے پرچوں اوران کا ریکارڈ کنٹرولر امتحانات دیکھیں گے ، جبکہ رجسٹریشن کا ریکارڈ رجسٹرار چیک کریں گے تینوں شعبے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں گے جس کے بعد اس کو سینڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -