جہلم،سیشن جج کا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جہلم،سیشن جج کا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (نامہ نگار) سیشن جج کا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ جیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم تشدد ثابت ۔ طیب اور اللہ بخش نے رشوت نہ دینے پر حوالاتی یحییٰ خان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا منڈی بہاوالدین کا رہائشی یحییٰ خان قتل کے مقدمہ میں جہلم جیل میں بند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بند قتل کے مقدمہ میں بند حوالاتی یحییٰ خان نے سیشن جج کو درخواست دی تھی کہ رشوت نہ دینے پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اسسٹنٹ طیب اور اللہ بخش نے مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور کھانا بند کر کے قصوری سیلوں میں بند کر دیا ہے عدالت نے درخواست پر حوالاتی کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا تھا میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم محمد طیب اور ساتھی ملازم اللہ بخش کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔