واٹر مینجمنٹ تحصیل کوٹ اد و کے کنٹریکٹ ملازمین کی احتجاجی ریلی، مستقل کرنیکا مطالبہ

واٹر مینجمنٹ تحصیل کوٹ اد و کے کنٹریکٹ ملازمین کی احتجاجی ریلی، مستقل کرنیکا ...

  

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) نیشنل پروگرام واٹرمنیجمنٹ تحصیل کوٹ ادوکے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین نے ایمپلائزیونین واٹرمنیجمنٹ تحصیل کوٹ ادوکے صدرصابرحسین نائب صدراسحاق ساقی،جنرل سیکرٹری محمدآصف،محمد(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

اجمل،ساجدحسین، پرویز اقبال، پرویز اشرف کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پینافلیکس اٹھارکھے تھے جس پرملازمین کومستقل کرنے کے نعرے درج تھے مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیابعدازاں ملازمین نے صوبائی رکن اسمبلی ملک احمدیارہنجراسے بھی ملاقات کی اورکہاکہ12سال سے 1841ملازمین کنٹریکٹ پرتعینات ہیں جنہیں نوکری سے ہٹانے کی تدبیریں کی جارہی ہیں باقی3صوبوں میں نیشنل پروگرام کے ملازمین کومستقل کردیاگیاہے احمدیارہنجرانے کنٹریکٹ ملازمین کاکیس وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -