چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کیلئے جوڑ توڑ عروج پر،کونسلر3گروپوں میں تقسیم

چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کیلئے جوڑ توڑ عروج پر،کونسلر3گروپوں میں تقسیم

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی چےئرمین شپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے چےئرمین شپ کیلئے رانا عبدالعزیز مضبوط امیدوار بن کر ابھر رہے ہیں ۔میونسپل کمیٹی کے 32کونسلرزہیں جو اس وقت تین گروپو ں میں تقسیم ہو چکے ہیں رانا عبدالعزیز گروپ کے علاوہ ملک شاہد (بقیہ نمبر15صفحہ7پر )

حسین برار گروپ اور رائے مشتاق رسول گروپ میدان میں ہیں تینوں گروپوں کو اس وقت تک مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے تینوں گروپوں نے درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔رانا عبدالعزیز کو ضلعی اور مقامی مسلم لیگ ن کی تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہے جس کا وہ چےئرمین شپ کے امیدواروں کے انٹرویو کے دوران اظہار بھی کر چکے ہیں ۔رانا عبدالعزیز مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن ہونے کے علاوہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن کیلئے الیکشن بھی لڑ چکے ہیں اور میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی کارکردگی بیان کرنے کا انہیں موقع بھی ملا تھا جس کی وجہ سے ان کی مسلم لیگ ن میں خاصی پذیرائی ہے ۔ملک شاہد حسین برار گروپ اور رانا عبدالعزیز گروپ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے کیلئے کوشاں ہیں رانا عبدالعزیز نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا سے ملاقات کی الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا نے انہیں یقین دلایا کہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی چےئرمین شپ کیلئے ان کی حمایت کی جائے گی۔ رائے مشتاق رسول گروپ بھی اس کوشش میں ہے کہ وہ اپنی حمایت اس گروپ کو دے جو ان کی شرائط پر پورا اترے۔جس کیلئے رانا عبدالعزیز فیورٹ ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -